مردان سے کالعدم تنظیم کا اہم شدت پسند گرفتار

شائع 24 فروری 2016 10:24am

مردان :محکمہ انسداد دہشت گردی نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم شدت پسند کوگرفتار کرکے اسلحہ و دستی بم برآمد کرلئے ۔

کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے مردان میں کاروائی کرتے ہوئے ایک شدت پسند کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد شاہ فیصل کا تعلق کالعدم تنظیم اور تعلق چارسدہ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفشیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

Read Comments