پشاورکے مختلف علاقوں سے 100مشتبہ افراد گرفتار

شائع 24 فروری 2016 10:27am

پشاور:پشاورکے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، چھبیس افغان باشندوں سمیت ایک سو مشتبہ افراد گرفتار کرلیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر پشاور کے مختلف علاقوں پشتخرہ، خزانہ اور خراسان میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کئے۔

سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کرکے غیر قانونی طور پر مقیم چھبیس افغان باشندوں، تین اشتہاریوں سمیت ایک سو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرکے تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

Read Comments