Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :جنوبی پنجاب کی کیبل آپریٹرز ایسو ایشن نے کیبل آپریٹرز کی پچیس فروری کی ہڑتال کی حمایت کردی، جنرل سیکریٹری کیبل آپریٹرز طاہر جاوید کہتے ہیں اب کوئی کیبل بند ہوا تو پورے پنجاب مں کیبل بند کردیں گے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس عائد کئے جانے پر کیبل آپریٹرزبرہم ہوگئے ۔جنوبی پنجاب کے کیبل آپریٹرز نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کی پچیس فروری کی حمایت کا اعلان کردیا۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری جنوبی پنجاب کیبل آپریٹرز طاہر جاوید نے حکومت کو وارننگ دی کہ اب کوئی کیبل بند ہوا تو پورے پنجاب میں کیبل بند کردیں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ شہبازشریف فوری طور پر ریونیو ٹیکس ختم کریں اور پی آر اے کو کارروائیوں سے روکیں۔کیبل آپریٹرز کا کہنا تھا کہ اگر انکے مطالبات پورے نہ ہوئے مکمل ہڑتال کردیں گے۔
لاہور :جنوبی پنجاب کی کیبل آپریٹرز ایسو ایشن نے کیبل آپریٹرز کی پچیس فروری کی ہڑتال کی حمایت کردی، جنرل سیکریٹری کیبل آپریٹرز طاہر جاوید کہتے ہیں اب کوئی کیبل بند ہوا تو پورے پنجاب مں کیبل بند کردیں گے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس عائد کئے جانے پر کیبل آپریٹرزبرہم ہوگئے ۔جنوبی پنجاب کے کیبل آپریٹرز نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کی پچیس فروری کی حمایت کا اعلان کردیا۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری جنوبی پنجاب کیبل آپریٹرز طاہر جاوید نے حکومت کو وارننگ دی کہ اب کوئی کیبل بند ہوا تو پورے پنجاب میں کیبل بند کردیں گے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ شہبازشریف فوری طور پر ریونیو ٹیکس ختم کریں اور پی آر اے کو کارروائیوں سے روکیں۔کیبل آپریٹرز کا کہنا تھا کہ اگر انکے مطالبات پورے نہ ہوئے مکمل ہڑتال کردیں گے۔