لندن :برطانیہ کے مشہور اسکی جمپر ایڈی ایڈورڈز کی زندگی پر مبنی فلم ''ایڈی دی ایگل '' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم رواں ہفتے شائقین کیلئے پیش کی جائے گی۔
مشہور برطانوی اسکی جمپر ایڈی نے انیس سو اٹھاسی میں ہونے والے اولمپکس میں ایک اسکی جمپر کی حیثیت سے مشکل ترین جیلجنز کا مقابلہ کرتے ہوئے بے مثال ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔
ایڈی کی ان صلاحیتوں کو ہدایتکار ڈیکسٹر فلیچر نے بائیوگرافیکل فلم ایڈی دی ایگل میں پیش کیا۔ فلم میں ایڈی کے اولمپکس میں حصہ لینے کے ایک ایک لمحے کی خوبصورتی سے عکاسی کی گئی ہے۔
فلم میں ایڈی کا مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار ٹیرن ایجرٹن نبھارہے ہیں جو اس سے پہلے ہالی ووڈ کنگز مین دی سیکریٹ سروس میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ہوجیک مین، کرسٹوفر واکن، جوہارٹلے،ڈینئل انگز،مارک مینجمن شامل ہیں۔
امریکا،برطانیہ اور جرمنی کے فلمساز ایڈم بولنگ، ڈیوڈ ریڈ اور میتھیو وان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم چھبیس فروری کو امریکی جبکہ اٹھارہ مارچ کو برطانوی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔فلم ایڈی دی ایگل کا اس سے پہلے سوڈان فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر بھی ہوچکاہے۔