ممبئی: سنجے دت کل اپنی بیالیس ماہ کی سزا کی مدت پوری کر کے پُونے کی یروادا جیل سے رہا ہو نے والے ہیں۔
مرحوم اداکار اورسیاستدان سنیل دت کے بیٹے سنجے دت جیل سے رہا ہوتے وقت صرف ساڑھے چار سو روپے لے کر آئیں گے۔غیر ملکی زرائع کے مطابق ادا کار دوران ِ سزا کاغذ کے تھیلے بنا کر روزانہ پچاس روپے کماتے تھے۔ محنت کر کے پانچ سال کے اس دورانیے میں انہوں نے اڑتیس ہزار روپے سے زائد کی رقم کمائی لیکن جیل میں وقف کے دوران انہوں نے خوب خرچ بھی کیے۔
بالی ووڈ اداکار کو اڑتیس ہزار روپے ملنے والے تھے لیکن جیل کینٹین سے روز مرہ کی اشیاء خریدنے کے سبب انہیں کٹوتی کے بعد فقط ساڑھے چار سو روپے ہی مل سکیں گے۔
سنجے دت کو انڈیا کی سپریم کورٹ نے دو ہزار تیرہ میں انیس سو ترانوے کے ممبئی بم حملوں میں ملوث ہونے کی بنا پر پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سنجے نے اپنی قید کے اٹھارہ ماہ کیس کے دوران ہی ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں پورے کر لیے تھے۔