Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کااحترام کرتے ہیں۔ امن کے قیام کے لیے ہماری فوجیں بہترین کام کررہی ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے سابق صدرآصف زرداری کے بیان پرردعمل میں کہا کہ تمام اداروں کو احترام کی نظر سے دیکھنا ہے۔ جو ادارے سیاسی بیان نہیں دے سکتے ان سے متعلق ایسی بحث نہیں چھیڑی جانی چاہیے جو ان کے کام پر اثرانداز ہو۔ وفاقی وزیرپیپلز پارٹی کے دور حکومت پر تنقید کیے بغیرنہ رہ سکے۔ کہنے لگے اعتدال پسندوں کو آگے بڑھ کرسوچ کی تبدیلی میں کردارادا کرنا ہوگا۔ امن کو قائم کرنے کے لیے ہماری مسلح افواج کام کررہی ہیں۔ پرویزرشید نے کہا کہ نیب کمیشن بنانے کی اطلاع صرف میڈیا کے ذریعے پہنچی۔ میرے پاس سرکاری طورپرایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اسلام آباد:وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کااحترام کرتے ہیں۔ امن کے قیام کے لیے ہماری فوجیں بہترین کام کررہی ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے سابق صدرآصف زرداری کے بیان پرردعمل میں کہا کہ تمام اداروں کو احترام کی نظر سے دیکھنا ہے۔ جو ادارے سیاسی بیان نہیں دے سکتے ان سے متعلق ایسی بحث نہیں چھیڑی جانی چاہیے جو ان کے کام پر اثرانداز ہو۔ وفاقی وزیرپیپلز پارٹی کے دور حکومت پر تنقید کیے بغیرنہ رہ سکے۔ کہنے لگے اعتدال پسندوں کو آگے بڑھ کرسوچ کی تبدیلی میں کردارادا کرنا ہوگا۔ امن کو قائم کرنے کے لیے ہماری مسلح افواج کام کررہی ہیں۔
پرویزرشید نے کہا کہ نیب کمیشن بنانے کی اطلاع صرف میڈیا کے ذریعے پہنچی۔ میرے پاس سرکاری طورپرایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔