Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کو ہدف بنانے اور نیب کی کارروائیوں کے خلاف قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ نے شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کوئی مقدس گائے نہیں۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے، پنجاب میں نیب نے کارروائی کی تو سب بول اٹھے۔پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا احتساب بلا تفریق اور برابری کی بنیاد پرہونا چاہیے۔کوئی مقدس گائے نہیں، احتساب پسند و ناپسند کی بنیاد اور کسی کے لیے مخصوص نہیں ہونا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ملک میں صرف پیپلز پارٹی کا احتساب ہوتا ہے، نیب اپنے اختیارات سے تجاوز کررہا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا نیب اور ایف آئی اے صرف کراچی میں کارروائیاں کررہے ہیں، پنجاب میں نیب نے کارروائی کی تو سب بول پڑے۔
اسلام آباد:احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کو ہدف بنانے اور نیب کی کارروائیوں کے خلاف قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ نے شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کوئی مقدس گائے نہیں۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے، پنجاب میں نیب نے کارروائی کی تو سب بول اٹھے۔
پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا احتساب بلا تفریق اور برابری کی بنیاد پرہونا چاہیے۔کوئی مقدس گائے نہیں، احتساب پسند و ناپسند کی بنیاد اور کسی کے لیے مخصوص نہیں ہونا چاہیے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ملک میں صرف پیپلز پارٹی کا احتساب ہوتا ہے، نیب اپنے اختیارات سے تجاوز کررہا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا نیب اور ایف آئی اے صرف کراچی میں کارروائیاں کررہے ہیں، پنجاب میں نیب نے کارروائی کی تو سب بول پڑے۔