دہشتگردی کےبعداب ترقیاتی منصوبوں کواہمیت دی جائیگی،عشرت العباد

شائع 24 فروری 2016 05:19pm

کراچی:گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جناح اسپتال میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے اگلے چھ ماہ میں سائیکلوٹرون یونٹ فراہم کردیا جائے گا، جس کے بعد یہ کینسر سینٹر ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ مرکز بن جائے گا۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے مختلف وارڈز اور شعبہ حادثات کا دورہ کیا۔میڈیا سے بات چیت میں گورنر سندھ نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ بہتر علاج کی امید پر سرکاری اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں، دہشتگردی کے بعد اب ترقیاتی منصوبوں کو اہمیت دی جائے گی۔

گورنر سندھ کی روانگی کے بعد اسپتال ایمرجنسی کے دروازے مریضوں کے لیے کھول دیے گئے۔

Read Comments