وزیراعظم عمران خان سےامریکی سینٹرل کمانڈکےکمانڈرکی  ملاقات 

اپ ڈیٹ 08 اپريل 2019 11:11am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سےامریکی سینٹرل کمانڈکےکمانڈرجنرل کینتھ میکنزی نے ملاقات  کی ہے،ملاقات میں وزیردفاع اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف میکنزی نےوزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی شریک تھیں۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاک امریکا دفاعی تعاون اورسلامتی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول و خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل امریکی سینٹ کام کےکمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے نیول ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا پاک بحریہ کے سربراہ نےمعززمہمان کا استقبال کیا ، جس کے بعد امریکی سینٹ کام کےکمانڈر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نیول چیف نےبحری دہشتگردی اور قزاقی کے انسداد پر پاک بحریہ کا کردار اجاگرکیا۔

Read Comments