Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے پھول پتی لین میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا،گرفتار ملزما ن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پرپولیس نے لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی ،پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت نوشاد اور ذاکر کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بابالاڈلا گروپ سے ہے۔ ملزمان بھتہ خوری،ڈکیتی،راہزنی اور موٹرسائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا،ادھر دوسری جانب محمودآباد اعظم بستی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق افراد کی شناخت عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی:کراچی کے علاقے پھول پتی لین میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا،گرفتار ملزما ن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پرپولیس نے لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی ،پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت نوشاد اور ذاکر کے نام سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بابالاڈلا گروپ سے ہے۔ ملزمان بھتہ خوری،ڈکیتی،راہزنی اور موٹرسائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا،ادھر دوسری جانب محمودآباد اعظم بستی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق افراد کی شناخت عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔