سمجھوتا ایکسپریس لاہور سے نئی دہلی روانہ

شائع 25 فروری 2016 09:14am

بھارت: بھارتی ریاست ہریانہ میں کشیدگی کے باعث معطلی کا شکار سمجھوتا ایکسپریس آج لاہور سے بذریعہ واہگہ بارڈر نئی دلی کیلئے روانہ ہوگئی ہے،ٹرین میں سو سے زائد مسافر سوار ہیں۔

پاک بھارت دوستی بس کے بعد اب سمجھوتا ایکسپریس بھی بحال کردی گئی ہے۔سمجھوتا ایکسپریس آج صبح لاہور سے سو سے زائد مسافروں کو لے کے بذریعہ واہگہ بارڈر بھارت کے اسٹیشن اٹاری کیلئے روانہ ہوگئی ہے، جہاں سے وہ نئی دہلی جائے گی۔

بھارتی ریاست ہریانہ میں کشیدگی کے باعث سمجھوتا ایکسپریس بھارت کی درخواست پر گزشتہ پیر کو معطل کر دی گئی تھی۔ جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس کو بھارت کی جانب سے مکمل کلئیرنس ملنے پر روانہ کیا گیا ہے۔

Read Comments