سکھر:ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت سےمریض چل بسا

اپ ڈیٹ 25 فروری 2016 11:20am

سکھر:سول اسپتال سکھر میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریض دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے مریض کے ورثاء نے شمس آباد چوک پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور اسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر کے اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان، سول اسپتال سکھر میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث اٹھائیس سالہ مریض دم توڑ گیا۔

واقع کے بعد ورثاء نے شمس آباد چوک پر لاش رکھ کر دھرنا دے دیا،، اس موقع پر ورثاء نے اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر کیخلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکیں بھی بلاک ہوگئیں۔

Read Comments