Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف ٹڈ اپ اسکینڈل کیس میں ضمانت میں توسیع پر فیصلہ انیس نومبرتک محفوظ کرلیا گیا، یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں چور میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں ہیش ہوئے جہاں ان کیخلاف دیگر نو مقدمات کی بھی سماعت ہوئی۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں توسیع پرفیصلہ انیس نومبرتک محفوظ کرلیا جبکہ مخدوم امین فہیم کے ایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ عدالت کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے،چورمیرے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح کیس بنائے گئے تو کوئی بھی وزیراعظم محفوظ نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کے جعلی ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں آڈیٹر کرتا ہے، ہر کام وزیراعظم کے کرنے کا نہیں ہوتاسابق وزیراعظم کے وکیل فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا یوسف رضا گیلانی عدالت کے احترام میں ہمیشہ آتے رہیں گے۔
کراچی :کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف ٹڈ اپ اسکینڈل کیس میں ضمانت میں توسیع پر فیصلہ انیس نومبرتک محفوظ کرلیا گیا، یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں چور میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں ہیش ہوئے جہاں ان کیخلاف دیگر نو مقدمات کی بھی سماعت ہوئی۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں توسیع پرفیصلہ انیس نومبرتک محفوظ کرلیا جبکہ مخدوم امین فہیم کے ایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔
عدالت کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے،چورمیرے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح کیس بنائے گئے تو کوئی بھی وزیراعظم محفوظ نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کے جعلی ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں آڈیٹر کرتا ہے، ہر کام وزیراعظم کے کرنے کا نہیں ہوتاسابق وزیراعظم کے وکیل فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا یوسف رضا گیلانی عدالت کے احترام میں ہمیشہ آتے رہیں گے۔