شائع 25 فروری 2016 09:33am

اداکار حبیب 85سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار حبیب الرحمان پچاسی سال کی عمر میں مالک حقیقی سے جا ملے، وہ گزشتہ کئی دنوں سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق اردو اور پنجابی کی متعدد پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار حبیب آج صبح لاہور کے نجی اسپتال میں چل بسے،اداکار حبیب چند روز قبل دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث لاہور کے نجی سپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔

انیس سو چھپن سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے اداکار حبیب ماضی کی مقبول فلموں زندہ لاش،اولاد،سجاول ڈاکو سمیت درجنوں فلموں میں کام کرچکے ہیں،حبیب کو فنی خدمات پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،انیس سو اکتیس میں پٹیالہ انڈیا میں پیداہونے والے نامور فلمی اداکارحبیب کی نماز جنازہ آج لاہور میں بعد نمازعصر ادا کی جائے گی۔

Read Comments