Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ایم کیوایم نے رینجرزاختیارات میں توثیق کی قرارداد کے معاملے پرغیرجانبدار رہنے کا اعلان کردیا،سید سرداراحمد کہتے ہیں کہ ہم حکومت یا اپوزیشن کسی کے ساتھ نہیں ہیں،ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلارضا کہتی ہیں رینجرز اختیارات کوئی ایشو نہیں،صرف اسمبلی سے توثیق ہونی ہے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرسیدسرداراحمد کا کہنا تھا پرائیویٹ ممبر ڈے پررینجرزسے متعلق قرارداد لانے میں کوئی حرج نہیں ہے،قرارداد کے معاملے پر ہم حکومت یا اپوزیشن کسی کے ساتھ نہیں ہیں۔ڈپٹی اسپیکرشہلارضا کہتی ہیں کہ رینجرز کے اختیارات کوئی ایشو نہیں،صرف اسمبلی سے توثیق ہونی ہے،،ہنگو، پارہ چنار، کوئٹہ میں دھماکے ہوئے،امن و امان کا مسئلہ صرف کراچی میں نہیں۔نصرت سحرعباسی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ رینجرزچلی جائے،ہم اپنے بچوں مرنے کیلیے نہیں چھوڑ سکتے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سیاسی شہید ہونے کی کوشش کرتی رہی،اس بارسیاسی شہادت نہیں ہونے دیں گے۔
کراچی:ایم کیوایم نے رینجرزاختیارات میں توثیق کی قرارداد کے معاملے پرغیرجانبدار رہنے کا اعلان کردیا،سید سرداراحمد کہتے ہیں کہ ہم حکومت یا اپوزیشن کسی کے ساتھ نہیں ہیں،ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلارضا کہتی ہیں رینجرز اختیارات کوئی ایشو نہیں،صرف اسمبلی سے توثیق ہونی ہے۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرسیدسرداراحمد کا کہنا تھا پرائیویٹ ممبر ڈے پررینجرزسے متعلق قرارداد لانے میں کوئی حرج نہیں ہے،قرارداد کے معاملے پر ہم حکومت یا اپوزیشن کسی کے ساتھ نہیں ہیں۔
ڈپٹی اسپیکرشہلارضا کہتی ہیں کہ رینجرز کے اختیارات کوئی ایشو نہیں،صرف اسمبلی سے توثیق ہونی ہے،،ہنگو، پارہ چنار، کوئٹہ میں دھماکے ہوئے،امن و امان کا مسئلہ صرف کراچی میں نہیں۔
نصرت سحرعباسی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ رینجرزچلی جائے،ہم اپنے بچوں مرنے کیلیے نہیں چھوڑ سکتے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سیاسی شہید ہونے کی کوشش کرتی رہی،اس بارسیاسی شہادت نہیں ہونے دیں گے۔