Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستانی ٹیم جلد بھارت روانہ ہوگی، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پیشگی شرائط قبول نہیں،امن مذاکرات میں تمام طالبان گروپوں کو دعوت دی گئی ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف پوری دنیا نے کیا ہے،دہشتگردی نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اورپوری دنیا کا مسئلہ ہے،پٹھان کوٹ واقعے پربھارت کے ساتھ مکمل تعاون کیا،پاکستانی تحقیقاتی ٹیم جلد پٹھان کوٹ کا دورہ کرے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ افغان امن مذاکرات میں تمام طالبان گروپوں کو دعوت دی گئی ہے،چار ملکی رابطہ گروپ کے تمام اراکین افغان امن عمل آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، فریقین غیرمشروط مذاکرات کریں۔ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ نیوکلئیر سپلائرگروپ کی طرف سے بھارت کی حمایت امتیازی قدم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستانی ٹیم جلد بھارت روانہ ہوگی، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پیشگی شرائط قبول نہیں،امن مذاکرات میں تمام طالبان گروپوں کو دعوت دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف پوری دنیا نے کیا ہے،دہشتگردی نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اورپوری دنیا کا مسئلہ ہے،پٹھان کوٹ واقعے پربھارت کے ساتھ مکمل تعاون کیا،پاکستانی تحقیقاتی ٹیم جلد پٹھان کوٹ کا دورہ کرے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ افغان امن مذاکرات میں تمام طالبان گروپوں کو دعوت دی گئی ہے،چار ملکی رابطہ گروپ کے تمام اراکین افغان امن عمل آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، فریقین غیرمشروط مذاکرات کریں۔ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ نیوکلئیر سپلائرگروپ کی طرف سے بھارت کی حمایت امتیازی قدم ہے۔