پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کا امکان

شائع 25 فروری 2016 12:11pm

اسلام آباد:پاک بھارت وزرائے خارجہ کی سترہ مارچ کو کٹھمنڈو میں ملاقات کا امکان ہے۔ذارئع نے آج نیوز کو بتایا کہ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 17 مارچ کو ہو گا۔

وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پہلے سولہ مارچ کو خارجہ سیکریٹریز کا اجلاس منعقد ہونا ہے، جہاں سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر کی ملاقات متوقع ہے جبکہ سرتاج عزیز اور سشما سوراج 17 مارچ کو ایک میز پر موجود ہوں گے۔

سارک وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد پاک بھارت وزرائے اعظم بھی نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ کے لیے امریکہ میں اکٹھے ہونگے جہاں دونوں کی ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔۔

Read Comments