Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نیب کو دھمکیاں دینے کے خلاف دائر درخواست پر وفاق اور نیب حکام سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے رو برو درخواست گزار گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے بتایا کہ نیب کا ادارہ وزیراعظم کے دائر اختیار میں نہیں ہے۔جس کو وہ ہدایات جاری کر سکیں۔نیب ایک غیر جانبدار اور کرپشن کے خلاف کارروائی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں نیب کو دھمکیاں دی ہیں،جو نیب کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہیں۔جبکہ نیب کا ادارہ ان کے احتساب کے لیے قائم کیا گیا ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاق اور نیب سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نیب کو دھمکیاں دینے کے خلاف دائر درخواست پر وفاق اور نیب حکام سے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے رو برو درخواست گزار گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے بتایا کہ نیب کا ادارہ وزیراعظم کے دائر اختیار میں نہیں ہے۔جس کو وہ ہدایات جاری کر سکیں۔نیب ایک غیر جانبدار اور کرپشن کے خلاف کارروائی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں نیب کو دھمکیاں دی ہیں،جو نیب کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہیں۔جبکہ نیب کا ادارہ ان کے احتساب کے لیے قائم کیا گیا ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاق اور نیب سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔