شائع 25 فروری 2016 05:41pm

لاشیں گرانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،اختر مینگل

کوئٹہ :بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے لاشیں گرانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اس سے نفرتیں بڑھیں گی، اسٹیبلشمنٹ کے پاوٴں چھو کر کبھی سیاست کی ہے اور نہ کریں گے۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترمینگل نے کہا سرزمین کے لیے قربانیاں دی ہیں، اسے کسی کے حوالے نہیں کریں گے، اتنے کمزور نہیں کہ اپنے ساحل اور وسائل کا دفاع نہ کرسکیں۔

اختر مینگل کا کہنا تھا انیس سو سترکے بعد ملک میں انتخابات شفاف نہیں ہوئے۔لاشیں گرانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ نفرتیں بڑھیں گی۔ اسٹیبلشمنٹ کے پاوٴں چھوکر کبھی سیاست کی ہے نہ کریں گے۔

Read Comments