Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں رینجرزنے اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث چھ ملزمان کومیڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ملزمان کوگذشتہ شب ڈیفنس اورکلفٹن میں کی گئی کارروائیوں میں گرفتارکیا گیا تھا۔رینجرزنے گزشتہ روزڈیفنس اورکلفٹن سے گرفتارچھ ملزمان کوپریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے پیش کیا،کرنل عاکف کا کہنا تھا کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ میں سہولت کاری اوراسنیچنگ میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں پولیس کا برطرف سپاہی اورمنشیات فروشی میں ملوث شفقت زردادخان شامل ہے جبکہ اسنیچنگ گروہ کا سرغنہ عمران عرف جمعہ افغانی ساتھیوں کامران افغانی اورسہیل عرف شاہ جی سمیت گرفتارہوا۔رینجرزحکام کے مطابق گرفتارملزم محمدثاقب عرف سنکی موٹرسائیکل ریسنگ گروہ چلارہا تھا۔ملزم ٹارگٹ کلنگ کے لیے موٹرسائیکل رائیڈز فراہم کرتا تھا۔
کراچی:کراچی میں رینجرزنے اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث چھ ملزمان کومیڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ملزمان کوگذشتہ شب ڈیفنس اورکلفٹن میں کی گئی کارروائیوں میں گرفتارکیا گیا تھا۔
رینجرزنے گزشتہ روزڈیفنس اورکلفٹن سے گرفتارچھ ملزمان کوپریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے پیش کیا،کرنل عاکف کا کہنا تھا کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ میں سہولت کاری اوراسنیچنگ میں ملوث ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں پولیس کا برطرف سپاہی اورمنشیات فروشی میں ملوث شفقت زردادخان شامل ہے جبکہ اسنیچنگ گروہ کا سرغنہ عمران عرف جمعہ افغانی ساتھیوں کامران افغانی اورسہیل عرف شاہ جی سمیت گرفتارہوا۔
رینجرزحکام کے مطابق گرفتارملزم محمدثاقب عرف سنکی موٹرسائیکل ریسنگ گروہ چلارہا تھا۔ملزم ٹارگٹ کلنگ کے لیے موٹرسائیکل رائیڈز فراہم کرتا تھا۔