عمران فاروق قتل کیس:ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

شائع 25 فروری 2016 06:06pm

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس مارچ تک توسیع کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے کی جانب سے عبوری چالان پرعدالتی اعتراضات دورنہ کیے جا سکے اورعبوری چالان بھی جمع نہیں کروایا جا سکا۔ جس پرعدالت نے ملزمان خالد شمیم،محسن سید اورمعظم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت دس مارچ تک ملتوی کردی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے عبوری چالان پراعتراضات دورکرکے دوبارہ جمع کر انے کی ہدایت کی تھی۔

Read Comments