پی آئی اے نجکاری ،ملازمین کا احتجاج جاری

شائع 15 دسمبر 2015 09:05am

کراچی :پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں ملازمین نے علامتی طور پر صبح گیارہ بجے تک ہڑتال کی، جبکہ احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

صبح آٹھ سے گیارہ بجے تک قلم چھوڑ ہڑتال کی جس کے باعث پی آئی اے کاوٴنٹر بند ہونے رہے اور بکنگ نہ ہو سکی،کراچی میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے باعث چیئرمین سمیت کوئی بھی ڈائریکٹر اور جی ایم آفس میں داخل نہ ہو سکا جبکہ ملازمین کا ہیڈ آفس کے باہردھرنا جاری ہے۔

لاہور میں بھی پی آئی اے ملازمین نے احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ خسارے کی ذمہ دار حکومت ہے،صدارتی آرڈیننس کیخلاف احتجاج جاری رہے گا۔ادھر اسلام آباد میں بھی پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔پی آئی اے حکام کے مطابق ہڑتال اور احتجاج سے پروازوں کا شیڈول متاثر نہیں ہو گا۔

Read Comments