کراچی :مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرنیکی یقین دہانی
انو بھائی پارک کراچی میں گرین لائن بس سروس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے شہر میں نئے پراجیکٹس بنانے کا بھی اعلان کیا۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گرین لائن بس منصوبے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوجائے گا، انہوں نے شہر کے دیگر مسائل کا بھی ذکر کیا۔
وفاق کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کی ضرورت بن گیا تھا، انہوں نے اپنے خطاب میں دیگر مسائل کی جانب بھی توجہ دلائی،گرین لائن کے علاوہ کراچی سے لاہور تک موٹر وے تعمیر کی جارہی ہے، جبکہ کراچی سے حیدرآباد تک موٹروے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
Read Comments