ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سردرہنےکاامکان

شائع 27 فروری 2016 07:36am

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کو ئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں بادل چھائے رہنے اور ایک دومقامات پر ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آئند ہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔

تاہم کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں بادل چھائے رہنے اور ایک دومقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے زیادہ سردی استورمیں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی چارڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments