کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دماغ کو سکون بخشنے کے لیے ورزش بہترین طریقہ ہے، دماغ کی ورزش سے آپ کو ذہنی سکون میسر ہوتا ہے اوراگر آپ سخت روٹین کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہونگے تویہ ورزش آپ کو ایک دم تازہ دم کردے گی۔
ایسی کون سی ورزش ہے جس سے آپ کا دماغ اتنا فریش محسوس کرسکتا ہے، آئیے جانتے ہیں۔۔۔
٭ حرفوں کونمبر دیں
انگریزی حرفوںکو گنتی کے ساتھ لکھیں،جیسے اے کے ساتھ ایک ، بی کے ساتھ دو اور پھر سوچیں پندر واں نمبر کون سے انگریزی حرف پر آئے گا۔
٭ فون کا بل پڑھیں
جب مہینے کے آخر میں فون کا بل آئے تو اس کو پڑھ کے سوچیں کہ آپ نے پچھلے مہینے کس کس کو کال کی تھی۔
٭یادیں تازہ کریں
جب کبھی آپ اکیلے بیٹھے ہوں تو اپنے اسکول لائف کے دوستوں اور اساتذہ کے نام کرنے کی کوشش کریں، ان کے بارے میں سوچیںکہ وہ کیسے تھے؟ ان کا مزاج کیسا تھا؟کیا چیز ان کوپسند اور نہ پسند تھی؟یہ عمل کرنے سے آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
٭الٹا پڑھیں
ایک اخبار یا کتاب لیں اور اس کو الٹا پڑھنا شروع کریں، یعنی کتاب یا اخبار کو نیچے کی سطروں سے پڑھنا شروع کریں۔
٭ اپنے ذخیرہ الفاظ چیک کریں
ایک خالی صفحہ لیں اور اس پردو منٹ تک کسی بھی انگریزی یا اردو حرف کے چند نام لکھیں، جیسے الف سے کوئی پانچ چیزیں لکھیں یاانگریزی حرف ایم سے کوئی چھ چیزیں لکھیں۔