اپ ڈیٹ 27 فروری 2016 11:24am

پاکستان خاص مقصد سے آئی ہوں،جوہی چاﺅلہ

کراچی:بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ جوہی چاﺅلہ ممبئی سے کراچی آگئی ہیں،کراچی آنے کی خاص وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میرا نجی دورہ ہے میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے پاکستان آئی ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی مشہوراداکارہ جوہی چاﺅلہ کا پاکستان کا اچانک دورہ نہایت حیران کن ہے،ان کے اس دورے کے بارے میں دونوں ممالک کے میڈیا کو کوئی علم نہیں تھا۔

کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر انہیں اچانک دیکھ کر تمام لوگ حیران رہ گئے ،اس حوالے سے جب ان سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا نجی دورہ ہے اس بارے میں زیادہ بات کرنا نہیں چاہتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی آنٹی کے ساتھ پاکستان میں موجود اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئی ہوں اور میرا قیام یہاں چا ر روز کیلئے ہوگا۔

واضح رہے کہ جوہی چاﺅلہ اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستان آچکی ہیں ،ان کااس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے ممبئی اور کراچی میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا جب یہاں آتی ہوں اچھی یادیں ساتھ لے کر جاتی ہوں۔

Read Comments