Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفر گڑھ :مظفر گڑھ میں آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے، شیخوپورہ ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ بائیس افراد زخمی ہوگئے۔مظفر گڑھ میں شہر سلطان کے قریب آئل ٹینکر اور مسافر بس میں حادثہ پیش آیا،حادثہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،حادثہ میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ شیخوپورہ میں کالا خطائی روڈ پر مسافر ویگن اور موٹرسائیکل میں ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر بھکھی کے قریب دو مسافر بسوں میں تصادم کے باعث انیس افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/02/AAJ-EPES_2a0_x264-asa-mp4-image.png" width="480" height="320" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/02/AAJ-EPES_2a0_x264-asa.mp4"][/video]
مظفر گڑھ :مظفر گڑھ میں آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے، شیخوپورہ ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ بائیس افراد زخمی ہوگئے۔
مظفر گڑھ میں شہر سلطان کے قریب آئل ٹینکر اور مسافر بس میں حادثہ پیش آیا،حادثہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،حادثہ میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شیخوپورہ میں کالا خطائی روڈ پر مسافر ویگن اور موٹرسائیکل میں ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر بھکھی کے قریب دو مسافر بسوں میں تصادم کے باعث انیس افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/02/AAJ-EPES_2a0_x264-asa-mp4-image.png" width="480" height="320" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/02/AAJ-EPES_2a0_x264-asa.mp4"][/video]