شائع 27 فروری 2016 09:53am

سنجے دت کی رہائی:سلمان نے اٹھایا غیرمعمولی قدم

ممبئی:بولی وڈ کے مشہور اور متنازعہ اداکار سنجے دت بالآخر جیل سے رہا ہوگئے ،ان کی رہائی پر ان کے گھر والے ، دوست اور رشتے دار بے انتہا خوش ہیں۔سنجے کے رہا ہونے کی خوشی میں ان کے قریبی دوست سلمان خان نے ان کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار سلمان خان نے سنجے دت کے رہا ہونے کی خوشی میں اپنے فارم ہاﺅس میں ایک پرتکلف اور شاندار دعوت کا اہتمام کیا ہے جس میں سنجے کی فیملی کے علاوہ سلمان خان کے قریبی رشتے دار اور دوست بھی شرکت کریں گے۔

سنجے دت کے اعزاز میں دی جانے والی اس دعوت سے میڈیا کو ہر ممکن دور رکھنے کی کوشش کی گئی ہے،سلمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں اپنے دوست کو سکون پہنچانا چاہتا ہوں اور نہیں چاہتا کہ انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف پہنچے۔

واضح رہے کہ سلمان بھارتی میڈیا میں اپنی گہری دوستی کے حوالے سے مشہور ہیں،وہ اپنے دوستوں کا خیال فیملی ممبر کی طرح رکھتے ہیں۔

Read Comments