شائع 27 فروری 2016 11:16am

ماورا کو قاتل سے پیار ہوگیا۔۔۔

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری میں سلمان خا ن کی فلم ہیرو کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکارسورج پنچولی اور بولی وڈ میں نووارد پاکستانی اداکار ہ ما ورا حسین کی دوستی کے چرچے چاروں طرف پھیلے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بولی وڈ انڈسٹری میں اپنی پہلی فلم صنم تیری قسم سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اور بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سورج پنچولی کی نزدیکیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں پہلی بار ممبئی کی ایک پارٹی میں ملے تھے اور وہیں سے ان کے درمیان دوستی کا آغاز ہو گیا ،اس کے بعد دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ تفریح مقامات پر بھی دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ فلموں میں آنے سے پہلے سورج پنچولی اداکارہ جیا خان کیس کے حوالے سے مشہور تھے،دونوں کے درمیان کافی گہری دوستی تھی جس کا اختتام جیا خان کی خودکشی پر ہوا تھا ۔

خیال رہے کہ ماورا نے اپنے اور سورج کے تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان صرف دوستی ہے اور کچھ نہیں ،اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میں وہ کسی غلط خبر کی بجائے کام کے حوالے سے آنا زیادہ پسند کریں گی۔

Read Comments