اپ ڈیٹ 21 مئ 2019 03:04pm

معروف صوفی بزرگ سچل سرمست کے عرس کی تقریبات

صوفی بزرگ ہفت زبان شاعر حضرت سچل سرمست کے  ایک سو اٹھاونوے عرس کی  سرکاری تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

سرکاری تقریبات کا افتتاح صوبائی وزیر اوقاف فراز احمد نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کرکیا۔

 صوفی بزرگ ہفت زبان شاعر حضرت سچل سرمست کے 198 عرس کی سرکاری تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، سرکاری تقریبات کا آغاز درازا شریف میں صوبائی وزیر اوقاف فراز احمد اور  درگاہ حضرت سچل سرمست کے سجادہ نشین خواجہ عبد الحق فاروقی نے مزار پر  پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔

سچل سرمست کے 198 عرس کےموقع پر مزار کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے،حضرت سچل سرمست کے عرس میں شرکت کےلئے ملکی و غیر ملکی زائرین کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

تین روزہ سرکاری تقریبات کے دوران محفل مشاعرہ،امن کانفرنس اور ایوارڈ تقریب بھی منعقد ہوگی۔

عرس کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،خارجی و داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے،جبکہ درگاہ کے اطراف سی سی ٹی وے کیمرے نصب کرکے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی،درگاہ میں آنے والے زائرین کو واک تھرو گیٹ سے گزار کر سخت چیکنگ کے بعد درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائیگی ،جبکہ عرس کے موقع پر کسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کےلئے رینجرز کے جوان بھی موجود رہے ہیں۔

Read Comments