Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:انسداددہشتگردی عدالت نے ذوالفقارمرزاکے خلاف مقدمے کی سماعت چھبیس مارچ تک ملتوی کردی۔ذولفقارمرزاکا کہناہے کہ رینجرزنے ان سے عزیربلوچ اورکراچی کے معاملات پرمعلومات حاصل کی ہیں،معاملہ کی تحقیقات ہورہی ہے اس لیے مزید کچھ نہیں بتاسکتا۔کراچی میں انسداددہشتگردی عدالت نمبرچارمیں سابق وزیرداخلہ سندھ ذولفقارمرزاکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے بدین میں زبردستی کاروباربند کرانے اورنقص امن سے متعلق کیس کی سماعت چھبیس مارچ تک ملتوی کردی۔ پیشی کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ذوالفقارمرزاکا کہنا تھا کہ انہیں رینجرزنے بلایا تھا جہاں کراچی کے معاملات اورعزیربلوچ کے حوالے گفتگو ہوئی تھی۔ ذوالفقارمرزا نے کہا کہ انہیں سابق صدرآصف زرداری کی ایماپرآئے روزکٹہرے میں کھڑا کیا جاتاہے۔
کراچی:انسداددہشتگردی عدالت نے ذوالفقارمرزاکے خلاف مقدمے کی سماعت چھبیس مارچ تک ملتوی کردی۔ذولفقارمرزاکا کہناہے کہ رینجرزنے ان سے عزیربلوچ اورکراچی کے معاملات پرمعلومات حاصل کی ہیں،معاملہ کی تحقیقات ہورہی ہے اس لیے مزید کچھ نہیں بتاسکتا۔
کراچی میں انسداددہشتگردی عدالت نمبرچارمیں سابق وزیرداخلہ سندھ ذولفقارمرزاکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے بدین میں زبردستی کاروباربند کرانے اورنقص امن سے متعلق کیس کی سماعت چھبیس مارچ تک ملتوی کردی۔ پیشی کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ذوالفقارمرزاکا کہنا تھا کہ انہیں رینجرزنے بلایا تھا جہاں کراچی کے معاملات اورعزیربلوچ کے حوالے گفتگو ہوئی تھی۔
ذوالفقارمرزا نے کہا کہ انہیں سابق صدرآصف زرداری کی ایماپرآئے روزکٹہرے میں کھڑا کیا جاتاہے۔