Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نیب کے اوپر ادارہ بنا کر حکومت نے کرپشن کا نیا دروازہ کھول دیا ہے، اس فیصلے سے انصاف کا عمل مشکوک ہو جائے گا۔لاہور سے جاری ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا چیئرمین نیب کا انتخاب لیڈر آف دی ہاوٴس اور لیڈر آف دی اپوزیشن کے مشورے سے نہیں بلکہ صرف دونوں کی رضامندی اور فیصلے کے تحت ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب میں بھی کالی بھیڑوں کا احتساب ہونا چاہیے اور ادارے سے بدیانت لوگوں کو فارغ کر کے با کردار لوگوں کو لانا چاہیے۔ چوہدر ی شجاعت حسین نے کہا کہ اداروں کے اوپر مزید ادارے بنانے سے کرپشن بڑھے گی۔ نیا ادارہ بھی کرپشن کے نت نئے طریقے نکالے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کو اپنے مدِ مقابل لا کر اپنی کمزوری کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب پنجاب میں نیب کی کارروائی میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
لاہور:مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نیب کے اوپر ادارہ بنا کر حکومت نے کرپشن کا نیا دروازہ کھول دیا ہے، اس فیصلے سے انصاف کا عمل مشکوک ہو جائے گا۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا چیئرمین نیب کا انتخاب لیڈر آف دی ہاوٴس اور لیڈر آف دی اپوزیشن کے مشورے سے نہیں بلکہ صرف دونوں کی رضامندی اور فیصلے کے تحت ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب میں بھی کالی بھیڑوں کا احتساب ہونا چاہیے اور ادارے سے بدیانت لوگوں کو فارغ کر کے با کردار لوگوں کو لانا چاہیے۔
چوہدر ی شجاعت حسین نے کہا کہ اداروں کے اوپر مزید ادارے بنانے سے کرپشن بڑھے گی۔ نیا ادارہ بھی کرپشن کے نت نئے طریقے نکالے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کو اپنے مدِ مقابل لا کر اپنی کمزوری کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب پنجاب میں نیب کی کارروائی میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔