لندن اسکول آف اکنامکس کاقائداعظم کی خدمات کا اعتراف

شائع 28 فروری 2016 07:28am

کراچی:مایہ نازبین الاقوامی تعلیمی ادارہ لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس قائداعظم کی خدمات کے اعتراف میں جناح پروفیسر اسکالرشپ پروگرام شروع کرے گا۔

لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کے ڈائریکٹر اورصدر پروفیسر کریگ کلہون نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی برادری میں پاکستان کے بارے میں ایک مثبت سوچ اجاگر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعاون کی نئی راہیں کھولنا چاہتے ہیں، ساوٴتھ ایشین سینٹرپاکستان کے خطے میں خوشگوار تعلقات کے لیے کام کرے گا۔ جناح پروفیسرشپ بیسویں صدی کی عظیم شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکسان کی اہمیت کو بھی اجاگر کرے گی۔

پروفیسر کریگ کلہون نے کہا کہ جناح پروفیسرشپ پروگرام کی فنڈریزنگ کے لیے بات چیت جارہی ہے اس موقع پرساوٴتھ ایشیا سینٹرکی ڈائریکٹرموکولیکا بنرجی نے پاکستان میں استحکام پراطمنان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ لندن اسکول آف اکنامکس سے فارغ التحصیل امن فاوٴنڈیشن کی چیئر پرسن فائزہ نقوی نے آئندہ سال ہونے والے اجلاس کے بارے میں بتایا کہ لندن اسکول آف اکنامکس پاکستان میں تحقیقی شعبے میں کام کرنے کے لیے کوشاں ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت اجاگرہوگی۔

Read Comments