Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کے مہینے میں کراچی کے گرم ترین موسم نے بیس سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے کے روز درجہ حرارت چھتیس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جوکہ فروری کے مہینے کے لحاظ سے انتہائی گرم ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کا سبب سمندر کی جانب سے آنے والی ٹھنڈی ہواوٴں کا بند ہونا ہے۔ جس کی وجہ سے کراچی میں شمال مشرق سے گرم ہوائیں داخل ہورہی ہیں، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب آٹھ فیصد جبکہ ہوا کی رفتار صرف نو کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے یہ بھی نوید سنا دی کہ چند روز میں ہوا چلنے کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی ہوجائے گی، اور مارچ کے آغاز میں ہی بارش کی بھی پیش گوئی کردی۔
اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کے مہینے میں کراچی کے گرم ترین موسم نے بیس سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے کے روز درجہ حرارت چھتیس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جوکہ فروری کے مہینے کے لحاظ سے انتہائی گرم ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کا سبب سمندر کی جانب سے آنے والی ٹھنڈی ہواوٴں کا بند ہونا ہے۔ جس کی وجہ سے کراچی میں شمال مشرق سے گرم ہوائیں داخل ہورہی ہیں، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب آٹھ فیصد جبکہ ہوا کی رفتار صرف نو کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے یہ بھی نوید سنا دی کہ چند روز میں ہوا چلنے کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی ہوجائے گی، اور مارچ کے آغاز میں ہی بارش کی بھی پیش گوئی کردی۔