پنجاب اسمبلی نے قرآن وسنت کے منافی قانون منظورکیا،فضل الرحمن

شائع 28 فروری 2016 12:16pm

کراچی:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی نے قرآن وسنت کے منافی قانون منظورکیا،آئین میں قرآن وسنت کے خلاف قانون سازی کی اجازت ہے نہ آئین ذاتی زندگی میں مداخلت کا حق دیتا ہے۔

کراچی میں جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ بل پرن لیگ اورپی ٹی آئی کوآڑے ہاتھوں لیا۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جوقانون پنجاب اسمبلی سے پاس کیا گیا اسکی شریعت میں اجازت ہے نہ آئین پاکستان میں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ بل کے بعد اب تحریک تحفظ شوہرحقوق شروع کرنے کی ضرورت ہے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ تحفظ نسواں ایکٹ کوچیلنج کرنے والوں کی معاونت کریں گے،وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے کہ اگرقانون سازی قرآن وسنت سے متصادم ہوئی تونظرثانی کریں گے۔

Read Comments