افغان اہلکار کو ہر ممکن طبی سہولت دی جارہی ہے ،عاصم باجوہ

شائع 28 فروری 2016 04:22pm

راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجودہ کا کہنا ہے کہ چند روزقبل پاک افغان سرحد پرشدید زخمی ہونے والے افغان نیشنل آرمی کے سپاہی عالم زیب کوسی ایم ایچ پشاورمیں ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل آرمی کے فوجی سپاہی عالم زیب سی ایم ایچ پشاورمیں زیرعلاج ہے،افغان فوجی کوعلاج معالجے کی ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان سپاہی کودوران ڈیوٹی باجوڑ کے قریب پاک افغان سرحد پردہشتگردوں نے حملے میں نشانہ بنایا تھا،شدید زخمی افغان فوجی کوپچیس فروری کو پہلے کٹکوٹ،باجوڑمیں پاکستانی پوسٹ اورپھر ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال خارمنتقل کیا گیا،تاہم حالت بگڑنے پرچھبیس فروری کوسی ایم ایچ پشاورمنتقل کیا گیا۔

Read Comments