لوٹ مارکرنیوالوں کو سیاستدان نہیں مانتے،خورشید شاہ

اپ ڈیٹ 29 فروری 2016 06:35am

سکھر:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں لوٹ مار کرنے والوں کو سیاستدان نہیں مانتے، سیاستدانوں کو کرپشن کیخلاف جنگ کرنا ہو گی،وزیراعظم نے نیب کے بارے میں تقریر کر کے معاملے کو مشکوک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں نے اداروں کو ڈرا دیا،ہم نے نیب میں بہتری کی بات کی تو حکومت نے مخالفت کی، اب یہ ان کے گلے پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جلد بازی میں نیب کے بارے میں بات کر کے معاملے کو مشکوک بنا دیا، اب لوگ کہیں گے کہ ہم چوروں کو بچا رہے ہیں۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو کرپٹ عناصر کیخلاف جنگ کرنا ہو گی، لوٹ مار میں ملوث لوگوں کو سیاستدان نہیں مانتے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم بنانے کی باتیں کرنے والے شرارتی لوگ ہیں۔

Read Comments