پٹھان کوٹ حملہ،تحقیقاتی ٹیم آئندہ ہفتےبھارت روانہ ہوگی

اپ ڈیٹ 29 فروری 2016 06:57am

پٹھان کوٹ حملے کیلئے قائم پاکستان کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم آئندہ ہفتے بھارت کے دورے پرروانہ ہوگی۔ ٹیم پٹھان کوٹ ایئر بیس کا معائنہ کرنے کے علاوہ بھارتی سیکیورٹی ادارے کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گی۔

ایڈیشنل آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب رائے طاہرکی سربراہی میں قائم پاکستان کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم آئندہ ہفتے بھارت روانہ ہوگی۔ آئی جی سی آئی ڈی خیبرپختونخوا صلاح الدین خان، آئی بی لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عظیم ارشد ٹیم میں شامل ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم سوالنامہ بھی ساتھ لیکرجائے گی۔ دونوں ممالک کے سلامتی کے مشیروں نے معاملات کو حتمی دے دی ہے۔

Read Comments