ممبئی:بھارت میں جہیز جیسی فرسودہ روایت آج بھی قائم ہے جہاں عورتوں کو چند معمو لی چیزیں نہ دینے پر حد سے زیادہ ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتاہے یہاں تک کہ جہیز نہ لانے پر انہیں زندہ جلا دیا جاتا ہے۔
بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کرشمہ کپور بھی جہیز جیسے فرسودہ رواج سے نہ بچ سکیں اور شوہر اور ساس کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن گئیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کرشمہ کپور نے اپنی ساس رانی سریندر اور شوہر سنجے کپور کے خلاف ممبئی کے کھر پولیس اسٹیشن میں جہیز کیلئے ہراساں کرنے کیخلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔
کرشمہ کپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان پر جہیز کیلئے شوہر کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد بھی کیا گیا،اس کے علاوہ انہیں کافی دفعہ ذہنی اذیت بھی پہنچائی گئی۔
واضح رہے کہ کرشمہ اور ان کے شوہر سنجے کپور کے درمیان پہلے ہی علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کے متعلق مقدمہ چل رہا ہے۔