شائع 29 فروری 2016 07:58am

سدھارتھ عالیہ کو لے کے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے

ممبئی:سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کا شمار بولی وڈ کی مشہور آن اسکرین جوڑیوں میں ہوتا ہے ،دونوں بہترین دوست ہیں اور ایک دوسرے کے بارے میں کچھ بھی غلط سن نہیں سکتے۔

حال ہی میں بھارت کے مزاحیہ اداکار کے آر کے نے عالیہ بھٹ کے بارے میں کچھ ایسا کہہ دیا کہ سدھارتھ غصے میں آپے سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سدھارتھ اور عالیہ نے چند روز قبل ووگ کے نئے شمارے کے کور کیلئے فوٹو شوٹ کروایا ہے،جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سرا ہا گیا۔

لیکن بولی وڈ میں بی گریڈ فلموں میں مزاحیہ اداکاری کرنے والے اداکار کمال آر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعالیہ کا مزاق اڑاتے ہوئے کہا کہ عالیہ اس فوٹو شوٹ میں بچی لگ رہی ہیں ،جسے سن کر سدھارتھ غصے پر قابو نہ رکھ سے اور آپے سے باہر ہوگئے۔

کے آر کے کے اس بیان پر سدھارتھ نے انہیں کھری کھری سنا دیں ،واضح رہے کہ کمال اکثر سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ٹوئٹر پر بھارتی اداکاروں سے الجھتے رہتے ہیں۔

Read Comments