Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ایئروائس مارشل مجاہد انورخان کوایئرمارشل کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔حکومت نے ائیروائس مارشل مجاہد انورخان کو ایئرمارشل کے عہدے پرترقی دے دی ہے۔ایئرمارشل مجاہد انورخان نے دسمبر انیس سو تراسی میں پاکستان ایئر فورس کے برانچ جی ڈی ( پی ) میں کمیشن حاصل کیا۔مجاہد انو رخان ایک تعلیم یافتہ فلائنگ انسٹرکٹرہیں۔ اپنے شاندارکیریئرکے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن ، ایک پروازونگ ، دوآپریشنل ائیربیس اورایک علاقائی ایئرکمانڈ کی کمان کی۔ مجاہد انورخان ایئرہیڈ کوارٹراسلام آباد میں چیف آپریشنل اورچیف آف ایئراسٹاف کے اسسٹنٹ اسٹاف آفیسربھی خدمات انجام دیتے رہے۔ مجاہد انورخان کمانڈ اسکول ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ، اردن اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے جنگی مطالعہ اورڈیفنس مینجمنٹ میں ماسٹرکیا۔ مجاہد انورخان ڈپٹی چیف ایف ایئراسٹاف کی حیثیت سے اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہیں تمغہ امتیاز (ملٹری) اورستارہ امتیاز(ملٹری ) سے بھی نوازگیا ہے۔
اسلام آباد:ایئروائس مارشل مجاہد انورخان کوایئرمارشل کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔حکومت نے ائیروائس مارشل مجاہد انورخان کو ایئرمارشل کے عہدے پرترقی دے دی ہے۔
ایئرمارشل مجاہد انورخان نے دسمبر انیس سو تراسی میں پاکستان ایئر فورس کے برانچ جی ڈی ( پی ) میں کمیشن حاصل کیا۔مجاہد انو رخان ایک تعلیم یافتہ فلائنگ انسٹرکٹرہیں۔ اپنے شاندارکیریئرکے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن ، ایک پروازونگ ، دوآپریشنل ائیربیس اورایک علاقائی ایئرکمانڈ کی کمان کی۔ مجاہد انورخان ایئرہیڈ کوارٹراسلام آباد میں چیف آپریشنل اورچیف آف ایئراسٹاف کے اسسٹنٹ اسٹاف آفیسربھی خدمات انجام دیتے رہے۔
مجاہد انورخان کمانڈ اسکول ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ، اردن اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے جنگی مطالعہ اورڈیفنس مینجمنٹ میں ماسٹرکیا۔ مجاہد انورخان ڈپٹی چیف ایف ایئراسٹاف کی حیثیت سے اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہیں تمغہ امتیاز (ملٹری) اورستارہ امتیاز(ملٹری ) سے بھی نوازگیا ہے۔