کراچی میں آج پارہ 36 ڈگری تک رہنے کا امکان

شائع 29 فروری 2016 07:50am

کراچی:کراچی میں گرمی کے تیور مزید دو روز بگڑے رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل سورج کا پارہ پینتیس سے چھتیس ڈگری تک رہے گا۔

کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا،محکمہ موسمیات نے یکم مارچ تک گرمی کی شدت برقراررہنے کا عندیہ دیا ہے،تا ہم دومارچ سے سمندری ہواؤں میں تیزی کے باعث موسم میں بہتری کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت سے آنے والی ہواؤں کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں کم رفتار سے چل رہی ہیں ۔

جس کے باعث کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔ تاہم سمندری ہواؤں کی رفتار میں بتدریج بہتری کے باعث آئندہ دو روز میں موسم بہتر ہونے کی امکان ہے۔

Read Comments