اپ ڈیٹ 29 فروری 2016 09:40am

شرمین عبیدچنائےنےدوسری بارآسکرایوارڈجیت لیا

لاس اینجلس:فخرپاکستان شرمین عبید چنائے نے دوسری بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ شرمین کی ڈاکیومینٹری فلم "اے گرل ان دی ریور" بہترین دستاویزی فلم قرار پائی۔ شرمین اس سے قبل آج نیوز پر سماجی مسائل پر مبنی پروگرام "آغازسفر" بھی کر چکی ہیں۔

دو مرتبہ کی اسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے پاکستان کی شان ہیں، انہوں نے معاشرے کے ان پہلووٴں کو اجاگر کیا جو عوام سے جڑے ہوئے ہیں، شرمین عبید چنائے نے آج ٹی وی اور ایس او ایس کی شراکت داری سے بننے والے پروگرام آغاز سفر پر بھی کام کیا۔

پروگرام آغاز سفر تیرہ اپریل دو ہزار چودہ کو شروع کیا گیا جن میں بچوں سے زیادتی، مزدوروں کے حقوق، جنسی استحصال اور عصمت دری، لینڈ گریبنگ اور معاشرے میں منشیات کے رحجان جیسے عوامی مسائل پر توجہ دی گئی۔شرمین عبید چنائے نے پروگر ام آغاز سفر کیلئے پاکستان کے پچیس شہروں کا دورہ کیا اور ایسے بارہ افراد کو منتخب کیا جو ان مسائل سے نبردآزما تھے۔

آغاز سفر کی میزبانی کے فرائض معروف ٹی وی ہوسٹ فخر عالم نے انجام دیے، پروگرام عوام میں خاصہ مقبول ہوا اور اسیخوب پذیرائی ملی، عوام نے آج ٹی وی اور شرمین عبید چنائے کی کاوشوں کو بھی خوب سراہا، عوام نے آغاز سفر کو معلوماتی، فکر انگیز اور عوامی شعور کیلئے بہترین پروگرام قرار دیا۔

[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/02/RB-INT-084200_x2640_x264-mp4-image.png" width="480" height="320" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/02/RB-INT-084200_x2640_x264.mp4"][/video]

Read Comments