مردم شماری عارضی طورپر موٴخرکرنےکا فیصلہ

شائع 29 فروری 2016 11:48am

اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری عارضی طورپرموٴخرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایل این جی اورایل پی جی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔ مشترکہ مفادارت کونسل نے آئندہ اجلاس پچیس مارچ کو طلب کرلیا۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ بہت اہم ہے۔ وہ دن دورنہیں جب دہشتگردی کا خاتمہ کردیا جائے گا۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق مردم شماری کوسیکیورٹی فورسزکے آپریشنز کے باعث ملتوی کردیا گیا، مردم شمالی کا نئے شیڈول کا اعلان فریقین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مشترکہ مفادارت کونسل کا ایئندہ اجلاس پچیس مارچ کوہوگا۔ جس میں نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان پربات ہوگی۔ کونسل نے ایل این جی اورایل پی جی پالیسی اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج بل کی بھی منظوری دیدی، کچی کینال منصوبے میں بے ضابطگیوں کے تعین کیلئے کمیشن کی منظوری بھی دے دی گئی جس کا سربراہ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ جج ہوگا۔

وزیراعظم نوازشریف نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ بہت اہم ہے۔ وہ دن دور نہیں جب دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی نے بھی شرکت کی۔

Read Comments