میلان:اٹلی میں میلان فیشن ویک جاری ہے جہاں دنیا بھر کے ڈیزائنر اپنی تخلیقات کی نمائش کررہے ہیں۔خواتین کے لیے موسم سرما کی مناسبت سے تیار کردہ ملبوسات فیشن ویک کا خاصہ ہیں۔
میلان فیشن ویک میں معروف فیشن ہاوٴس ڈولچی اینڈ گبانا نے اپنی فیری کلیکشن کو نمائش کے لیے پیش کیا۔فیری کلیکشن میں جادوئی کہانیوں کے کرداروں کے ملبوسات پیش کئے گئے۔
خوبصورت اور دلکش ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز ریمپ پر جلوہ گرہوئیں تو حاظرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔میلان فیشن ویک میں دوسرے ڈیزائنر کی جانب سے بھی موسم سرما اور اور خزاں کی مناسبت سے خواتین کے ملبوسات پیش کئے گئے۔