ہمیں لفظوں کی جنگ سے گریزکرنا چاہیے،پرویز رشید

شائع 29 فروری 2016 02:01pm

کراچی:وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کہتے ہیں کہ کراچی میں بدامنی پھیلا نے والے عناصرپرنظررکھنا ہوگی۔دہشت گردی ختم کرکے اسے دوبارہ روشنیوں کاشہربنائیں گے۔

کراچی میں ریڈیو پاکستان کے نئے ڈیجیٹل ٹرانسمیٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کاکہنا تھاکہ ہمیں دہشت گردی کی سوچ کو ختم کرکے کراچی کا امن واپس لانا ہوگا۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے سے دست گریباں ہونے کے بجائے ایک دوسرے کا دست بازوں بنناچاہیے۔ پاکستان نے لفظوں کی جنگ کی بہت قیمت چکائی ہے،ہمیں لفظوں کی جنگ سے گریزکرنا چاہیے۔

تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹرانجینیئرنگ ریڈیو کا کہنا تھا کہ سینتیس ملین روپے کی لاگت سے ہائی پاورٹرانسمیٹر لانڈھی میں نصب کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل ٹرانسمیٹرکے ذریعے دوسوکلومیٹر تک نشریات صاف طور پرسنی جاسکے گی۔

Read Comments