سندھ اسمبلی:شرمین عبید کو خراج تحسین کیلئے قرارداد منظور

اپ ڈیٹ 29 فروری 2016 03:05pm

کراچی:سندھ اسمبلی اجلاس میں صو بائی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ چھ ہزارزمیندار زرعی ٹیکس ادا نہیں کرتے جبکہ ایوان میں شرمین عبید کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی گئی۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں شرمین عبید چنائے کو ایک بار پھر آسکر ایوارڈ ملنے پرخراج تحسین پیش کرنے کی مشترکہ قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جو متفقہ طورپرمنظور کرلی گئی۔

شرمین عبید کی قرارداد پر بحث کے دوران تحریک انصاف کے ارکان اور سنیئر صو بائی وزیر سید مراد علی شاہ کے درمیاں نوک جھوک تلخ کلامی کا سبب بن گئی۔

تحریک انصاف کے خرم شیرزمان نے توجہ دلاوٴنوٹس پر کلفٹن کے علاقے میں قائم شراب خانوں سے کھلے عام شراب کی فروخت پر احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سینئر صوبائی وزیرنثارکھوڑو نے ایوان میں انکشاف کیا کہ چھ ہزار تینتالیس زمیندار زرعی ٹیکس نہیں دیتے ۔ایون نے سندھ ملازمین سماجی تحفظ بل دوہزارسولہ بھی متفقہ طور پر منظورکرلیا۔

Read Comments