شائع 29 فروری 2016 02:44pm

خوب کھائیے، سر درد بھگائیے

سر درد کا شکار افراد جانتے ہیں اس سے کتنی دماغی کمزوری ہو سکتی ہے۔سر درد دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے لیے ایک مسئلہ ہے،جس کے ہونے کے مختلف اسباب ہیں۔ ہماری روز مرہ کے استعمال کی مختلف غذائیں ایسی ہیں جو سر درد کا موٴثر علاج ہیں۔

چند موٴثر غذائیں درج ذیل ہیں۔

سلاد

اگر آپ صبح اٹھیں اور سر درد کی شکایت ہو تو سلاد اسے دور کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

کافی

سر درد میں کافی بہت مفید ہے۔ کافی میں موجود اجزاء خون کی شریان کو سکیڑ دیتے ہیں۔ لیکن اس کی ذیادتی سر درد کا سبب بھی بن سکتی ہے۔موسمی الیرجی اور نزلہ کے لیے ایک کپ کافی بہترین ہے۔

کیلے

شدید سر درد میں کیلے انتہائی مفید ہیں۔

مصالحہ دار کھانے

اگر آپ موسمی نزلے کا شکار ہیں تومصالحے دار کھانے آپ کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں۔

آلو

ٓآلو کو چھلکے سمیت کھانے سے سر درد میں راحت ملتی ہے۔ پوٹاشیم سے بھرپور آلو کا چھلکا سردرد بھگانے میں بے حد موٴثر ہے۔

Read Comments