Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 جون 2019 01:26pm

نیب نے آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی گرفتار کرلیا

اسلام آباد: نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انہیں فریال تالپورکوجعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتارکیا گیا ہے اور کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد اب ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

واضح رہے گرفتاری کے بعد فریال تالپور کی رہائش گاہ ایف 8 کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، ان کو سب جیل میں رکھ کر ہی تفتیش کی جائے گی۔

نیب ذرائع کے مطابق فریال تالپور کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل ٹیم کو بلا لیا گیا ہے جو ان کا طبی معائنہ کرے گا۔

Read Comments