ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن بولی وڈ کے کنگ خان جب کسی کے سامنے آجائیں تو کسی کی ہمت نہیں ہوتی کہ ان کے سامنے اونچی آواز میں با ت بھی کرلیں لیکن وہ اسوقت حیران رہ گئے جب ایک خاتون نے انہیں زور دار تھپڑ رسید کیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ نے اپنی آنے والی فلم فین کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوے کی دہائی میں میں اپنی قسمت آزمانے ممبئی آیا تو لوکل ٹرین میں میرے ساتھ عجیب واقع پیش آیا ایک خاتون نے مجھے زور دار کرارا تھپڑ رسید کردیا۔
شاہ رخ نے اپنی یادداشتوں کو کھنگالتے ہوئے مزید بتایا کہ جب میں نیا نیا ممبئی آیا تھا مجھے یہاں کے بارے میں کچھ نہیں پتہ تھا،میں ممبئی کی لوکل ٹرین میں سفر کرتا تھا ۔
ایسے ہی ایک سفر کے دوران میں سیٹ پر بیٹھا تھاکہ ایک خاتون کسی آدمی کے ساتھ آئیں میں نے انہیں کہا کہ میں آپ کو بیٹھنے کیلئے یہ سیٹ دے دونگا لیکن آپ کے ساتھ جو آدمی ہے اسے یہ سیٹ نہیں مل سکتی۔
اس بات پر خاتون نے مجھے زور دارتھپڑ رسید کیا اور کہا کہ مجھے یہاں بیٹھنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور نہ ہی میرے ساتھی کو۔شاہ رخ نے کہا کہ یہ واقعہ مجھے آج بھی یاد ہے اور میں اسے زندگی بھرنہیں بھولونگا۔